ملک میں پولیو کے چار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں برس متاثر ہونے والوں کی تعداد 32 ہو گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 4 نئے کیسز جیکب آباد، کراچی اور ڈی آئی خان میں رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک 32 ماہ کی بچی اور 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
اسی طرح کراچی میں ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں ایک 72 ماہ کا بچہ بھی پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ڈی آئی خان میں ایک 22 اہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا۔
نئے کیسز کے بعد ملک میں رواں برس پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔