وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کیلیے رِٹ دوبارہ دائر

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے، وہ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 08, 2024
وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے، درخواست گزار (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے رِٹ دوبارہ دائر کردی گئی ہے۔


میاں عزیز الدین کاکاخیل نے گزشتہ روز رجسٹرار آفس کا عائد کیا گیا اعتراض دور کرنے کے بعد رِٹ دوبارہ دائر کی۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔


درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہے ہیں۔ وہ اپنے حلف کی پاسداری بھی نہیں کررہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے وفاق کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی گنڈاپور کی نااہلی کے لیے دائر درخواست اعتراض کے ساتھ واپس


پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے۔ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کی برطرفی کا حکم دیا جائے اور وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ غیرقانونی و غیر آئینی اقدامات سے روک کر علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔


واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، تاہم رجسٹرار آفس نے اس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے