اپنی شادی کی تقریب میں دفتر کا کام کرنے والا شخص سوشل میڈیا پر وائرل
لنکڈ ان پر وائرل ہونے والی تصویر نے کام اور فیملی کے توازن پر بحث کو جنم دیا ہے
کسی کارپوریٹ کمپنی اپ میں کام کرتے ہوئے ہم سب نے دباؤ کا تجربہ کیا ہے۔ کچھ ملازمتوں میں ہائی پریشر میں کام کی آخری تاریخ سے پہلے پہلے ٹاسک مکمکل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے آپ کو ہر وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہم میں سے اکثر نے ایسی مثالیں سنی یا دیکھی ہیں جہاں لوگ اپنی ملازمت کے کاموں کو اپنی فیملی تقاریب سے بھی زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اب حال ہی میں LinkedIn پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے کام اور فیملی کے توازن پر بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
لنکڈ اِن پر شیئر کی گئی تصویر میں ٹوری لیونارڈ کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے اے آئی اسٹارٹ اپ کمپنی تھوٹلی کی بنیاد ڈالی ہے اور اس کے شریک بانی اور سی ای او ہیں۔
تصویر میں انہیں اپنی خود کی شادی کے دوران اپنے لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کیپشن میں مسٹر لیونارڈ نے حالات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے حال ہی میں ایک پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن کے ساتھ ایک نیا کلائنٹ حاصل کیا ہے جسے پورا کرنا لازمی ہے۔
مسٹر لیونارڈ نے ایک دن پہلے پوسٹ شیئر کی تھی۔ تب سے اس پر لاکھوں ردعمل اور تبصرے آچکے ہیں۔
تبصرے کے سیکشن میں مسٹر لیونارڈ کے شریک بانی مسٹر میکریل نے واضح کیا کہ وہ کچھ دیر بعد تقریب میں شامل ہوگئے تھے تاہم اس واقعے نے کام اور زندگی کے توازن پر نئی بحث کا آغاز کیا ہے۔