ٹریفک حادثات ایک شخص ہلاک خاتون سمیت 4 افراد زخمی

گولیمار چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار بسام کو کچل دیا.


Staff Reporter September 23, 2012
ائیر پورٹ کے قریب گاڑی کی ٹکرسے35سالہ فرحان اور28 سالہ ثمرین زخمی ہوگئے فوٹو: فائل

LONDON: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے گولیمار چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 40 سالہ بسام ہلاک ہوگیا۔

جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، متوفی کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نارتھ کراچی کا رہائشی اور دینی مدرسے میں معلم تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ، ائیر پورٹ اسٹار گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ فرحان اور اس کی ہمشیرہ 28 سالہ ثمرین زخمی ہوگئی۔

جنھیں فوری طبی امداد کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریب ہی واقع نجی اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاکستان چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد 28 سالہ وسیم الدین اور 30 شاہد علی زخمی ہوگئے۔

جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، زخمی ہونے والے افراد بھیم پورہ کے رہائشی ہیں۔