گارڈن سے ملنے والی 2لاشوںکی شناخت ہوگئی

مقتولین اہلسنت والجماعت کے کارکن تھے،نصیر اکلوتی اولاد اورگھرکا واحدکفیل تھا.


Staff Reporter September 23, 2012
جمیل احمدمحنت کش تھا ،دونوں منگھوپیر مکرانی پاڑہ محمود گوٹھ کے رہائشی تھے

گارڈن سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی ، دونوں مقتولین منگھوپیر کے رہائشی تھے۔

اہلسنت والجماعت کے ترجمان کے مطابق دونوں مقتولین ان کے کارکن تھے ، تفصیلات کے مطابق جمعہ 21 ستمبر کو گارڈن کے علاقے باغ ہالار کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

جنھیں پولیس نے عدم شناخت کے باعث ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے میں رکھوادیا تھا ۔

ہفتہ کو دونوں مقتولین کی شناخت 27 سالہ جمیل احمد خاصخیلی ولد محمد وریل خاصخیلی اور28 سالہ نصیر احمد مینگل ولد محمد اسماعیل کے نام سے ورثا نے ایدھی سرد خانے میں کرلی۔

نصیر احمد اپنے والدین کی اکلوتی اولاد اورگھرکا واحد کفیل تھا ، مقتول کے ایم سی میں ملازمت کرتا تھا،جمیل احمد خاصخیلی محنت کش تھا۔