کراچی زیر تعمیر عمار سے گرکر محنت کش جاں بحق

محنت کش زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے کام کے دوران گرا تھا


Staff Reporter October 10, 2024
(فوٹو: فائل)

سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب عمارت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سپر ہائی وے پر قائم نجی اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ ندیم کے نام سے کی گئی جو کہ زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے کام کے دوران گرا تھا۔

تاہم، اس حوالے سے گڈاپ سٹی پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے