اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی

اداکارہ زرنش خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا


ویب ڈیسک October 11, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان پہنچنے پر ہونی والی پریشانی کےلیے ان سے معافی مانگی ہے۔


یاد رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ کسی ڈرامے میں کام نہیں کررہیں۔


سابقہ اداکارہ نے ذاکر نائیک کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے، جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچنے پر پی آئی اے کی جانب سے اضافی سامان پر اخراجات کا شکوہ کررہے ہیں۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی ویڈیو میں شکوہ کیا تھا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آئے تو ان کے پاس 1000 کلو سامان تھا، جس پر انھوں نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر سے بات تھی۔ پی آئی اے کی طرف سے انھیں پیش کش کی گئی تھی کہ اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا بلکہ شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''یہ انڈیا ہے جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار، دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں اور پی آئی اے افسر صرف پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں''۔


اداکارہ زرنش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ: ''ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم۔ ہمیں شرم آنی چاہیے، یہ شرم کا مقام ہے۔ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے