دوسرا ٹیسٹ بابراعظم سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

کامران غلام اور نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ متبادل کھلاڑی ہوں گے


Muhammad Yousuf Anjum October 13, 2024
کامران غلام اور نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ متبادل کھلاڑی ہوں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ریلیز کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر حسیب اللہ خان سکینڈ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

انگلینڈ کیخلاف پلئینگ الیون کا اعلان بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

ذرائع کے مطابق نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: "انگریزی، اردو، پشتو اچھی بولتا ہے تو اسکو کپتان بنا دو"

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بدترین شکست؛ دوسرے ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کاامران غلام، حسیب اللہ، مہران ممتاز اور مبصر خان کے علاوہ اوپنر امام الحق کو بھی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے