وزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا، عدالتی احکامات موجود ہیں، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک October 14, 2024
(فوٹو : فائل)

شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے مطابق اسلام آباد میں کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے