کراچی حادثے میں شدید زخمی ہونے والا باپ اور شیر خوار بیٹا دم توڑ گیا

متوفی کی شناخت 40 سالہ عابد کے نام سے کی گئی


Staff Reporter October 16, 2024
(فوٹو: فائل)

پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی باپ اور شیر خوار بیٹے نے دوران علاج دم توڑ گیا۔ بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں ، بیوی اور شیر خوار بچہ شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح و نجی اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 40 سالہ عابد کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ متوفی کا بیٹا ڈیڑھ سالہ عاطف نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والی متوفی عابد کی اہلیہ 35 سالہ نادرہ کی بھی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے