پی ٹی آئی کے تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع

پی ٹی آئی کے ایک رکن قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے ہیں اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں، ذرائع


اسامہ اقبال October 16, 2024
پی ٹی آئی ذرائع نے تین اراکین کے غائب ہونے کا انکشاف کیا—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے آزاد اراکین کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے آئینی ترامیم کے معاملے پر تین اراکین اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے ہیں اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کا آ ئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے ہیں، جس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کیلیے بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے