کراچی ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس افسر سے لوٹ مار کرنا مہنگا پڑ گیا

پولیس افسر نے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو مار گرایا ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا


Staff Reporter October 16, 2024
(فوٹو: فائل)

نیو کراچی میں ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس افسر سے لوٹ مار کرنا مہنگا پڑ گیا ، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسر نے ایک ڈاکو کو مار گرایا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، ایس ایچ او بلال کالونی وقار قیصر نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو سادہ لباس میں ملبوس سب انسپکٹر شاہد شیر خان جو سٹی کورٹ لاک اپ کا انچارج ہے، سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے۔

اسی دوران ڈاکوؤں اور پولیس افسر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت مارا گیا جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے ہلاک ڈکیت کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس تلاش ایپ کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے