وزارت تجارت اورٹڈاپ کا یورپین کمیشن کی معاونت سے سیشن کا انعقاد

ای ایم برسلز اور ٹڈاپ پاکستانی تاجر برادری کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سہولت فراہم کر رہے ہیں


Press Release October 17, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارت تجارت اور ٹڈاپ نے یورپین کمیشن کی معاونت سے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم ( سی بی اے ایم) کے حوالے سے ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جس کا اطلاق سیمنٹ، آئرن اینڈ اسٹیل، ایلومینیم فرٹیلائزر، الیکٹریسٹی اور ہائیڈروجن پر ہوتا ہے۔

ڈی جی ٹیکسیشن اینڈ کسٹم یونین یورپی کمیشن ڈیلفائن سیلارڈ نے اس حوالے سے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، انھوں نے بتایا کہ کہ سی بی اے ایم ایک ٹول ہے جو یورپی یونین نے غیر یورپی ممالک سے امپورٹس پر کاربن پرائس لگا کر کاربن لیکیج کو روکنے کیلیے متعارف کرایا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کی یورپی ممالک سے باہر بننے والی مصنوعات پر بھی وہی کاربن لاگت ہے جو یورپ میں بننے والی مصنوعات پر ہوتی ہے، اس سے گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں کمی کو فروغ ملتا ہے.

انھوں نے یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات کی مختلف جہتوں پر بھی گفتگو کی، وزارت تجارت کے نمائندے نثار حامد نے پاکستانی صنعتوں کو نئے رولز اینڈ ریگولیشنز کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کی تعمیل یورپی منڈیوں تک رسائی کیلیے اہم عنصر ہے، عمر حمید نے کہا کہ ای ایم برسلز اور ٹڈاپ پاکستانی تاجر برادری کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سہولت فراہم کر رہے ہیں، سیشن میں سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سیکٹر سے نمائندگان نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے