ایس بی سی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی

ملزم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم، غیر قانونی اسلحہ کیس میں 10 سال کی قید کا بھی حکم جاری


کورٹ رپورٹر October 18, 2024
(فوٹو: فائل)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس بی سی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنادی۔


عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم بابر سراج پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا جب کہ غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزم کو 10 سال قید کی سزا کا بھی حکم سنایا۔


پراسیکیوٹر نے مطابق فنکشنل لیبر یونین کے پوسٹر کو گندا کرنے پر ملزم بابر سراج اور عارف موٹا سے مقتول کی بحث ہوئی۔ ملزم بابر نے فائرنگ کرکے سید اشرف علی کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے 2021 میں ملزم بابر کو سزائے موت سنائی تھی۔


بعد ازاں ملزم نے سزا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ نے 2022 میں مقدمہ دوبارہ چلانے کے لیے سیشن عدالت بھیجا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 2019 میں تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے