کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا جلد ریلیز متوقع

یہ فلم 1980 کی دہائی کے دوران بھارت میں نافذ ہونے والے ایمرجنسی دور پر مبنی ہے


ویب ڈیسک October 18, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم "ایمرجنسی" کو سنسر سرٹیفکیٹ مل چکا ہے، جو فلم کے ریلیز ہونے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ فلم میں کنگنا رناوت بھارت کی سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کنگنا نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خبر دی: "ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری فلم 'ایمرجنسی' کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ ہم جلد ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ آپ کی صبر اور سپورٹ کا شکریہ۔"

یہ فلم 1980 کی دہائی کے دوران بھارت میں نافذ ہونے والے ایمرجنسی دور پر مبنی ہے۔ کنگنا رناوت کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے ساتھ انوپم کھیر، مہما چودھری، میلند سومن، شریاس تلپڑے، اور وشاک نائر اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اس فلم میں مرحوم ستیش کوشک بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی موسیقی سنجیت بلہارا اور جی وی پرکاش کمار نے ترتیب دی ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے رتیش شاہ نے لکھے ہیں۔ زی اسٹوڈیوز اور مانیکرنیکا فلمز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے