سلمان خان کو نشانہ بنانے کی سازش بے نقاب وندُو دارا سنگھ کا جذباتی ردعمل

قتل منصوبے میں اے کے 47 اور ایم 16 رائفل جیسے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال شامل تھا


ویب ڈیسک October 18, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے قریبی دوست وندُو دارا سنگھ نے بابا صدیقی قتل کیس میں سامنے آنے والے تنازع پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بابا صدیقی، جو سلمان خان کے قریبی ساتھی تھے، کو 12 اکتوبر 2024 کو ممبئی میں قتل کیا گیا، جس کے بعد سلمان خان کو وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ یہ سیکیورٹی اقدامات لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان کو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے تحت کیے گئے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وندُو دارا سنگھ نے کہا، "یہ بہت حیران کن اور ناقابل یقین ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ابھی تک کوئی حقیقت ثابت نہیں ہوئی اور معاملہ عدالت میں ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ بہتر عقل غالب آئے اور سلمان کو کچھ نہ ہو۔"

پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کے قتل کی سازش میں 25 لاکھ کی سپاری دی گئی تھی اور یہ منصوبہ اگست 2023 سے اپریل 2024 تک چلا۔ منصوبے میں اے کے 47 اور ایم 16 رائفل جیسے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال شامل تھا، جو سدھو موسے والا کے قتل میں بھی استعمال ہوئے تھے۔

گینگ نے سلمان خان کی سیکیورٹی کو توڑنے کے لیے بھاری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی، کیونکہ سلمان خان بلٹ پروف گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

اس سازش کا ایک ملزم سکھا حال ہی میں ہریانہ سے گرفتار کیا گیا، جو اسلحہ ڈیلر کے ساتھ رابطے میں تھا اور اجے کشیپ کو قتل کی منصوبہ بندی کا حکم دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق گینگ نے سلمان خان کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی اور حملے کے بعد سری لنکا فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں