کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی

دونوں افراد کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا


Staff Reporter October 18, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے اسکیم 33 سیکٹر 11 خدا بخش گوٹھ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 55 سالہ عنایت کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

دریں اثنا بنارس فرنٹیئر کالونی فاروقی مسجد کے قریب فائرنگ پراسرار واقعہ میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے