سائبر کرائمز، افواہیں پھیلانے اور پروپیگنڈا پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تننگ

ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا پر بھی سخت کارروائی ہوگی


خالد محمود October 24, 2024

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو مزید فعال کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے والوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا گیا۔ سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کا آغاز ہوگیا۔

ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔ قانون کے مطابق سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو5 تا 15سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا۔

نیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی، ایجنسی سائبر کرائمزکیخلاف کارروائی کیلیے عالمی اداروں سے رابطے کی بھی مجاز ہے۔

نگران حکومت نے دسمبر2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنیکی منظوری دی تھی ایف آئی اے کے متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات سرانجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے