ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنیکا فیصلہ

گھریلو سلنڈر 1092 میں ملے گا، مقامی ایل پی جی پر سرچارج لگاکر درآمدی پر سبسڈی دی جائیگی


INP July 21, 2014
گھریلو سلنڈر 1092 میں ملے گا، مقامی ایل پی جی پر سرچارج لگاکر درآمدی پر سبسڈی دی جائیگی۔ فوٹو: فائل

وزارت پٹرولیم ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ملک بھر میں گھریلو سلنڈر ایک ہزاربانوے روپے میں ملے گا۔ مقامی ایل پی جی پر سرچارج لگا کر درآمدی ایل پی جی پر سبسڈی دی جائے گی۔

نئی تجویز کردہ پالیسی منظوری ہونے کے بعد صارفین کیلیے قیمت کا نوٹیفکیشن اوگراجاری کرے گا۔ سال دو ہزار میں ایل پی جی کی یکساں قیمت ختم کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی تھی۔ پالیسی کی ناکامی کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں کا گٹھ جوڑ بننے سے ایل پی جی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں