آئینی بینچز اگلے ہفتے سے کام شروع کریں گے، وزیر قانون اعظم تارڑ

پہلے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے،اس کے بعد وہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ بلائیں گے تو آئینی بینچ کی تشکیل ہو گی 


خبر ایجنسی October 25, 2024

اسلام آباد:

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،آئینی بنچز اگلے ہفتے سے کام شروع کریں گے۔

پہلے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے،اس کے بعد وہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ بلائیں گے تو آئینی بینچ کی تشکیل ہو گی۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف بار کونسلز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جہلم بار ایسوسی ایشن ، خوشاب، سوہاوہ ، چونیاں اور نورپور تھل بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے وفاقی وزیر قانون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورٹ فیس اور سٹیمپ کے مسائل پر پنجاب حکومت اور پنجاب بار کونسل سے بات چیت کر کے عدالتی احاطوں میں بینک آف پنجاب کی شاخیں اور کاؤنٹرز کھلوائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے