ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

فلم ’’دو پتی‘‘ کےلیے ریشماں کے گانے کا ری میک تنقید کی زد میں ہے


ویب ڈیسک October 25, 2024

 

پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور کلاسیکل گیت ’’اکھیاں دے کول‘‘ کے نئے بھارتی ورژن پر اداکار عدنان صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا۔

عدنان صدیقی نے بھارتی اداکارہ کریتی سینن کی نئی نیٹ فلیکس فلم ’’دو پتی‘‘ کے لیے ریشماں کے گانے کی چوری اور ریپ بنانے پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اس گانے کو ’’ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف‘‘ قرار دیا ہے۔

فلم ’’دو پتی‘‘ کے اس گانے کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تقلید خوش کن ہوسکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشماں جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں‘‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’’ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہیں، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے‘‘۔

عدنان صدیقی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تائیدی کمنٹس کیے ہیں۔

فلم ’’دو پتی‘‘ کےلیے ریشماں کے گانے کو آئٹم سونگ کی طرز پر فلمایا گیا ہے، تاہم ٹی سیریز نے اس گانے کا کریڈٹ ریشماں کو ہی دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے