پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

آئندہ ماہ پٹرول ایک روپے 45 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کیا جانے کا امکان


INP July 21, 2014
آئندہ ماہ پٹرول ایک روپے 45 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کیا جانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے عید کے بعد یکم اگست سے عوام پر پیٹرول ''بم'' گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ سے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں1روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کیا جائے گا، جبکہ مٹی کے تیل سمیت دیگر مصنوعات میں بھی اضافہ ہو گا۔