کراچی؛ مومن آباد اور گلشن معمار کے علاقے میں کومبنگ و سرچ آپریشن

سرچ آپریشنز سے قبل علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے اس کے بعد گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے، پولیس


اسٹاف رپورٹر November 02, 2024

کراچی:

مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی اور گلشن معمار کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں کومبنگ و سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جہاں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی زیرِ نگرانی متعلقہ ایس ایچ اوز ہمراہ نفری اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز سے قبل علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے اس کے بعد گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ہوٹلوں، دکانوں، گوداموں، خالی پلاٹوں اور دیگر مقامات پر بھی پولیس کی جانب سے تلاشی کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے