پولیس کو بغاوت پر اُکسانے کا الزام، سوشل میڈیا پوسٹنگ کرنے والے اہلکار کی ضمانت منسوخ

ملزم جمشید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد شیئر کیے، پبلک پراسیکیوٹر


کورٹ رپورٹر November 02, 2024

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرنے والے پولیس اہلکار کی ضمانت منسوخ کردی۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان کے روبرو ہوئی۔
 
پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم جمشید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد شیئر کیے، ملزم نے سوشل میڈیا پر پولیس کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔
 
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے