پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کا قتل؛ عینی شاہد نے گینگ وار ملزم کو شناخت کرلیا

ملزم سمیر عرف چندو پاک کالونی کے علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا، پولیس


کورٹ رپورٹر November 02, 2024
جج کے روبرو گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم سمیر عرف چندو کو شناخت کرلیا گیا (فوٹو: فائل)

کراچی:

 

پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کیس میں عینی شاہد نے گینگ وار ملزم کو شناخت کرلیا۔
 
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم سمیر عرف چندو کو عینی شاہد نے شناخت کرلیا۔
 
پولیس نے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم سمیر عرف چندو کو عدالت میں پیش کیا، جہاں  مقدمے کے چشم دید گواہ نے ملزم کو عدالت کے روبرو شناخت کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 
 
پولیس کے مطابق ملزم نے 3 جنوری کو ریاض نامی شہری کو قتل کیا تھا۔ 30 اپریل کو ملزم نے امان الرحمان کو قتل کیا۔ 24 اگست کو ملزم نے پولیس اہلکار عادل کو قتل کیا۔ ملزم پاک کالونی کے علاقے میں قتل و غارت میں ملوث ہے۔ ملزم علاقے میں خوف کی علامت بنا  ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے