نیو کراچی میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان شدید زخمی

نجی اسپتال میں زیر علاج 22 سالہ عبداللہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے


اسٹاف رپورٹر November 02, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

نیو کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی سیکٹر آئی میں پتنگ کی ڈور گردن میں پھرنے سے 22 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے نیو کراچی کے نجی اسپتال پھر تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں عباسی شہید اسپتال سے عبداللہ کو جناح اسپتال لیجایا گیا مگر فیملی مطمئن نہ ہوسکی جس کے بعد اب 22 سالہ نوجوان آغا خان اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

زخمی عبداللہ کے ماموں راشد نے بتایا کہ اُن کا بھانجا موٹر سائیکل پر کام سے جارہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے