آئی ایم ایف کی جانب سے نظرثانی درخواست مسترد ہونے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، ایف بی آر

میڈیا ایسی جھوٹی خبروں سے گریز کرے جو ہمارے قومی مفادات پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں، ایف بی آر کا وضاحتی بیان


ارشاد انصاری November 02, 2024

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے اہداف میں نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کردی ہے۔

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی طرف سے اہداف پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بارے میں واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف میں نظر ثانی کے لیے ایف بی آر کی درخواست مسترد کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس بات کی سختی سے تردید  کی جاتی ہے کہ اس موضوع پر آئی ایم ایف کے ساتھ کو ئی ملاقات کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی اجلاس، چاہے وہ ورچوئل ہو یا دیگر، یہ موضوع ایجنڈے  کا حصہ نہیں  رہا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ایف بی آر نہ صرف اس خبر کو مسترد کرتا ہے بلکہ قومی ذرائع ابلاغ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں سے گریز کرے جو ہمارے قومی مفادات پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے