کراچی میں گرمی کی لہر کا امکان ختم ہوگیا، محکمہ موسمیات

رواں ماہ کے وسط سے صبح و رات کے اوقات میں خنکی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، چیف میٹرولوجسٹ


اسٹاف رپورٹر November 03, 2024

کراچی:

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب اور سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے،اس کے نتیجے میں حدنگاہ جزوی طور پر متاثر ہونے کی توقع ہے،منگل کو بھی صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اگلے کئی روز تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 جبکہ درمیان میں پارہ 36 تک بھی تجاوز کرسکتا ہے،تاہم اب گرمی کی کسی لہر کے امکانات نہیں ہیں۔
 
ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے وسط سے صبح و رات کے اوقات میں خنکی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.9 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد رہا،دیہی سندھ کے شہید بے نظیرآباد میں پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے