سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن نے پاکستان میں فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی

سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن سعودیہ ایئر پاکستان میں پہلے ہی فضائی آپریشن انجام دے رہی ہے


اسٹاف رپورٹر November 03, 2024

کراچی:

سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن نے پاکستان میں بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی. 

 

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن ’’فلائی عدیل‘‘نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی درخواست دی ہے، فلائی عدیل کی درخواست اس وقت وزارت ہوابازی کے پاس زیرغور ہے۔
 
اجازت ملنے پرمذکورہ ایئرلائن پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے سعودیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرسکتی ہے،نئی ایرلائن کے ذریعے پاکستان میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔
 
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن سعودیہ ایئر پاکستان میں پہلے ہی فضائی آپریشن انجام دے رہی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے