زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11.16 ارب مجموعی 16.05 ارب ڈالر ریکارڈ

رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے


خبر ایجنسی November 04, 2024

اسلام آباد:

اسٹیٹ بینک کے ذخائر زرمبادلہ گزشتہ 31 ماہ میں نمایاں اضافے کیساتھ  11.16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق 25 اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتہ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 116 ملین اضافہ سے 11.16 ارب ڈالر تک بڑھ گئے جو گزشتہ 31 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اس توقع کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے