حالات جو بھی ہوں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، فواد چوہدری

بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا ہم انتظام کرلیں گے


خبر ایجنسی November 04, 2024

لاہور:

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو جائیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنیکا منصوبہ صرف چار لوگوں کو پتہ تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی،اٹارنی جنرل اور میں منصوبے سے آگاہ تھے۔ 

عدم اعتماد سے چاردن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا ہم انتظام کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے