قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا


ویب ڈیسک November 05, 2024

اسلام آباد:

صاحبزادہ حامد رضا کو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی اور ملک عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ممبر قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور چوہدری ارغمان سبحانی نے ملک عامر ڈوگر کا نام قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے طور پر تجویز کیا۔ شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے ان کے نام کی تائید کی۔

ممبران کمیٹی نے ملک عامر ڈوگر کو کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملک عامر ڈوگر نے چیئرمین کمیٹی برائے مذہبی امور کا چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (1)

Imran Khan | 1 month ago | Reply

Hun Khan sa bahir nahi aande....Sab ko Ministries banti ja rahi hain

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے