ایوان میں اسلحہ لے جانے کا کیس؛ بی این پی مینگل کے رہنماؤں کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 20، 20 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی


ویب ڈیسک November 05, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے کیس میں بی این پی مینگل کے 2 رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بی این پی مینگل کے 2 رہنماؤں اخترلانگو اور شفیع محمد کے خلاف سینیٹ میں اسلحہ لے جانےسے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے بی این پی مینگل کے اختر لانگو اور شفیع محمد کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ دونوں سابق اراکین بلوچستان اسمبلی کی ضمانت 20،20 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے