پی سی بی کی جانب سے کراچی میں مجوزہ جونیئر لیگ غیرمنظور شدہ قرار

لیگ میں کسی بھی شمولیت کو ضوابط کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی، پی سی بی


زبیر نذیر November 29, 2024

کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں مجوزہ جونیئر کرکٹ لیگ کوغیرمنظورشدہ اور غیرمجاز قرار دے دیا ہے۔


پی سی بی کے مطابق مجوزہ جونیئر کرکٹ لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی یا اس سے منسلک یونٹس کے ساتھ رجسٹرڈ تمام کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور میچ آفیشلز کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ میں کسی بھی شمولیت کو پی سی بی کے ضوابط کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئےاسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں