پی ایم اے کی 36 ویں میڈیکل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے


اسٹاف رپورٹر November 29, 2024
(فوٹو: فائل)

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ پی ایم اے کراچی میں صحت اور ماحولیات کے مسائل کو نمایاں کرتی ہے اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی 36 ویں میڈیکل کانفرنس کا افتتاحی اجلاس مووین پک ہوٹل کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

پروفیسر سعید قریشی نے اپنے خطاب میں پی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میں خود پی ایم اے کا ممبر ہوں اور مجھے علم ہے کہ یہ تنظیم کراچی میں صحت اور ماحولیات کے مسائل کو نمایاں کرتی ہے اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔

کانفرنس کے دوران پی ایم اے کراچی کے صدر ڈاکٹر شعیب سبحانی نے استقبالیہ خطاب کیا جبکہ سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں تنظیم کی جانب سے صحت کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

نومنتخب صدر ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری نے اپنے عہدے کے دوران پی ایم اے کو مزید مستحکم کرنے اور ڈاکٹروں اور مریضوں کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا۔

کانفرنس میں بیرونِ ملک سے آئے ماہرین طب بھی شریک ہوئے۔ دو روزہ کانفرنس میں مختلف مکالمے منعقد ہوں گے،جن میں زچہ و بچہ کی صحت پر خاص توجہ دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے