انڈر-19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ 282 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، قومی ٹیم کے اوپنرز نے بھارت کے خلاف سست آغاز فراہم کیا تاہم بغیر کسی نقصان پہلی وکٹ کی شراکت میں 160 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جبکہ عثمان 60 رنز بناکر وکٹ آؤٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں محمد ریاض اللہ اور شاہ زیب خان نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن ریاض 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
دوسری جانب شاہ زیب خان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہارون ارشد محض 3، نوید احمد خان اور کپتان سعد بیگ 4، 4، جبکہ فرحان یوسف صفر پر پویلین روانہ ہوئے، فہام الحق 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3، آیوش مہاترے نے 2 جبکہ کرن چورملے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 48 اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عنان 30، ہرونش پنگالیا 26، ایوش مہاترے 20، کرن چورملے 20، کپتان محمد امان 16، سی آندرے سدھارتھ 15، ویبھو سوریاونشی 1 اور سمراٹھ ناگراج 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یُدھاجیت گُہا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، عبدالسبحان اور فہم الحق نے 2، 2 جبکہ عثمان خان اور نوید احمد خان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شاہزیب خان کو 159 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔