پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان 2031 تک کوئی بھی ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا، پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرائط رکھ دیں


اسٹاف رپورٹر November 30, 2024
فوٹو فائل

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا، بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے کی شرط رکھ دی ۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی مانگا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2031 تک، 2026ء میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہو سکتے ہیں ، 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں