عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، گنڈا پور سے خطرہ ہے، فیصل واؤڈا

قاسم سوری نے عمران خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانا شروع کردیا، ہمیں خان کو ان لوگوں سے بچانا ہے، ایکس پر بیان


ویب ڈیسک November 30, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور اُن کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر کھڑا ہوں کہ ‏خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اُس نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور ہمیں بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں سے بچانا ہے۔ 

فیصل واوڈا نے لکھا کہ دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔