اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کا ڈیوٹی روسٹر جاری

6 سے 8 جنوری تک صرف تین ججز کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے


ویب ڈیسک January 04, 2025

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ 

6 سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا الگ ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے جبکہ 9 اور دس جنوری کا معمول کے مطابق ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا، تعطیلات کے دوران صرف تین ججز سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 6 سے 8 جنوری تک تین سنگل بینچ جبکہ ایک ڈویژن بینچ دستیاب ہوگا جن میں چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ 9 جنوری سے معمول کے مطابق کام شروع کرے گی، 9 اور 10 جنوری کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ باقی 7 ججز دستیاب ہونگے۔ 

9 جنوری سے سات سنگل جبکہ تین ڈویژن بینچ کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔