شمالی وزیرستان چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ 4افراد ہلاک 2زخمی

دتہ خیل میںگاڑی پر2میزائل داغے گئے،ایک اورگاڑی بھی نشانہ بنی،علاقے میں جاسوس طیاروںکی پروازیں جاری،خوف وہراس


Online/AFP September 23, 2012
دتہ خیل میںگاڑی پر2میزائل داغے گئے،ایک اورگاڑی بھی نشانہ بنی،علاقے میں جاسوس طیاروںکی پروازیں جاری،خوف وہراس۔ فوٹو: فائل

SRINAGAR: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں چلتی گاڑی پرامریکی جاسوس طیارے کے حملے میں4افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

بی بی سی کے مطابق حکام نے بتایاکہ پہاڑی علاقے لانڈے خیل میں ایک گاڑی پر2میزائل داغے گئے جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ ایک اورگاڑی بھی نشانہ بنی۔اے ایف پی کے مطابق پشاور میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ مرنیوالوں کی شناخت نہ ہوسکی تاہم یہ علاقہ گل بہادرگروپ کے قبضے میں ہے،ایک اور اہلکارنے بتایا کہ حملے میں گل بہادرگروپ کے2شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں،آن لائن کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے حملے میں4مشتبہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ادھر غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جاسوس طیاروںکوپاکستان کے سیاحتی مقامات اوربلند چوٹیوں کی تصاویر لینے کیلیے بھی استعمال کیاجانے لگاہے، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹواور وڈیوگرافرکوری رچ کاکہناہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں خصوصاً کوہ قراقرم کے بارے میں بننے والی ڈاکومیٹنری فلم کے سین اورکوہ پیمائوں کی تصاویر لینے کیلیے امریکی جاسوس طیاروں سے مدد لی جاتی ہے۔

مقبول خبریں