آج کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیے


ویب ڈیسک January 18, 2025

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

گھریلو ماحول خاصا خوشگوار رہے گا حالات کا بنظرِ غور جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیے حسبِ عادت اگر جلد بازی کا مظاہرہ کیا تو پھر ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

کوئی نئی چیز خریدنے کے امکان روشن ہیں کسی کو دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے کسی طرف سے غیر متوقع خوشی ملے گی۔

 

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

راستے پْرخطر ضرور ہیں مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔ایک اچھا وقت آپ کا منتظر ہے۔

سرطان:

22 جون تا 23 جولائی

کاروباری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد کوئی ڈیل پکی کریں فائدہ کی توقع ہے۔ طبیعت بوجھل رہے گی۔ اپنے آپ کو قابو میں رکھیں ہر ایک کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے۔

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

شریک حیات سے فائدے کی توقع رکھی جاسکتی ہے البتہ غیر محرم جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی بدنامی کا سبب بن سکتی ہے دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنارہے گا۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

کاروباری معاملات میں فائدہ ملنے کا امکان روشن ہے التواء کا شکار کام کافی حد تک حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ تعمیراتی بزنس کرنے والے حضرات کے لیے آج کا دن بڑا اہم ہے۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

 نوکری سے پریشان لوگ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ حاصل نہ کرسکیں گے لہٰذا کوشش کرتے رہیں۔کاروباری معاملات تھوڑی سی تگ ودو سے خوش کن طریقے سے حل ہوسکتے ہیں۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کرسکتا ہے اپنی ذاتی زندگی میں دوسروں کی مداخلت کے باعث شریک حیات سے بدگمانی ہوسکتی ہے لہٰذا اپنے رشتے داروں کا گھر میں آنا جانا محدود رکھیں۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

گھریلو حالات پرسکون رہیں گے اپنے اس عزیز سے محتاط رہیں جو آپ کی ہاں میں ہاں ملارہا ہے لیکن درِ پردہ آپ کو غلط راستوں پر چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

عشق و محبت کے میدان سے خود کو دور رکھیں تو یہی آپ کے لیے بہتر ہے۔کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے محنت کرتے رہیے۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی توقع ہے۔ مزاج کی گرمی کو کم رکھیں۔ شریک حیات سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے سے گریز کریں حتیٰ الامکان شریک حیات سے تعاون کریں۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

تعمیراتی بزنس سے منسلک اشخاص دن دگنی رات چوگنی ترقی کرسکتے ہیں۔ کاروباری معاملات میں ڈیل کرنے سے فائدہ مل سکتا ہے۔ گھریلو حالات بہتر رہیں گے۔

(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں