شام میں مسافروں سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا؛ 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

کار بم دھماکا کسانوں کو لے جانے والے ٹرک کے قریب کیا گیا


ویب ڈیسک February 03, 2025
شام میں کار بم دھماکے میں کھیتوں میں کام کرنے والی 15 خواتین زخمی بھی ہوئیں

شام میں ایک ٹرک کو اُس وقت زور دار دھماکے میں تباہ کردیا گیا جب وہ 30 کسانوں کو لے کر گاؤں جا رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر منبج سے کھلے ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیت میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں لے جایا جا رہا تھا۔

اس دوران ایک کار نے ٹرک کا پیچھا کیا اور عین نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ٹرک اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

امدادی کاموں کے دوران شدید زخمی حالت میں 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15 کسانوں کی موت تصدیق کردی گئی جن میں 14 خواتین شامل ہیں۔

دھماکے میں واحد مارا گیا مرد، ٹرک ڈرائیور تھا جب کہ زخمی ہونے والی بھی تمام خواتین ہی ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

تا حال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ واقعہ ترک سرحد کے قریب ہوا ہے اور کرد باغیوں کے ملوث ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔

 

مقبول خبریں