وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک کا فیروز پور روڈ کا دورہ

ذیشان ملک نے فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے لیے مختص روڈ اور کام کے معیار کا جائزہ لیا


ویب ڈیسک February 06, 2025
(تصویر: اسکرین گریب)

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ذیشان ملک نے فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران ذیشان ملک نے فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے لیے مختص روڈ اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

دورہ کے موقعے پر سی ٹی او لاہور اطہر وحید، ڈی جی ایل ڈے طاہر فاروق اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

اعلی حکام نے معاون خصوصی کو موٹر سائیکل سواروں کے لیے بنائی خصوصی بائیکرز لین سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی نے وزیراعلی کے شہریوں کی حفاظت کے لیے بائیکرز لین کے اہتمام پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ بائیکرز لین الگ ہونے سے انشاللہ لاہور، قصور، فیروزپور روڈ حادثات سے محفوظ ہوگی۔ حکومت شہریوں کی حفاظت اورحادثات کی روک تھام کے لیے جس قدر ممکن ہوا اقدامات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں