ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

ووٹنگ کی مدت 10 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی


ارشاد انصاری February 06, 2025

اسلام آباد:

مختصر دورانئے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا یہ ایسا ایونٹ ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور جس میں ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن منایا تا ہے اور ٹک ٹاک اس ایونٹ کے ذریعے بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کریئیٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں، اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ حب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کریئیٹر کا انتخاب کر سکیں گے اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکیں گے۔ شرکت کرنے والے صارفین ووٹنگ کے بعد اپنے پسندیدہ کریئیٹر کے لیے شیئرنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ حمایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ووٹنگ کی مدت 10 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی۔ ٹک ٹاک ایوارڈز 2024 میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اس سال کے نامزد افراد کا انتخاب ان کی تخلیقی صلاحیتوں، کانٹنٹ کے اصل ہونے اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں