زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک نےز رمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے


بزنس رپورٹر February 06, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک  کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈال جبکہ  کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں