وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کردی

کنسورشیم نے وفاقی حکومت کو 46 فیصد شیئر کی پیش کش کی تھی تاہم ریزرو قیمت کے مطابق پیش کش نہیں کی گئی


ارشاد انصاری February 07, 2025
فوٹو : اے ایف پی

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے کی گئی حصص کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کنسورشیم نے وفاقی حکومت کو 46 فیصد شیئر کی پیش کش کی تھی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی لیکن کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیش کش نہ کر سکا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسی بنا پر ایئرپورٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی تاہم پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیش کش ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں