رواں برس کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری تھا؛ رپورٹ

انسانی تاریخ میں اتنا گرم ترین جنوری کبھی نہیں رہا


ویب ڈیسک February 07, 2025
انسانی تاریخ میں اتنا گرم ترین جنوری کبھی نہیں رہا

یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

قبل ازیں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے لیکن عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پہلی بار کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسی طرح عالمی درجہ حرارت میں اضافہ مسلسل 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے تو ہیٹ ویوز، شدید بارشوں اور خشک سالی کی شدت اور دورانیے میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

تاہم رپورٹ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے رواں سال گزشتہ 2 برسوں کی طرح بہت زیادہ گرم ثابت نہیں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں