کال سنتے اسپیکر کھولنے پر فرانسیسی مسافر کو 58 ہزار جرمانہ

بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانہ 150 سے 200 یورو ہو گیا


سید عاصم محمود February 09, 2025

لاہور:

ڈیوڈ نامی مسافر فرانس کے نانتیز ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم پر فون کا  اسپیکر کھولے بہن سے باتیں کر رہا تھا کہ ایک ریلوے اہلکار نے آکر اسے ا سپیکر بند کرنے کو کہا اور بتایا کہ اس نے اسپیکر بند نہ کیا تو اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

ڈیوڈ سمجھا وہ مذاق کر رہا  ہے۔  اس لیے ہنسنے لگا۔ اہلکار نے اسی وقت 150 یوروکا جرمانہ کر دیا جو بڑھ کر اس وجہ سے  200 یورو(58 ہزار روپے)ہو گیا کہ ڈیوڈ موقع پر ادا نہ کر سکا تھا۔

ریلوے  سٹیشن انتظامیہ سے مسافروں نے شکایت کی تھی کہ وہ ڈیوڈ کی بلند آہنگ گفتگو سے تنگ ہیں۔ اس باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں