ڈیموتھ کرونا رتنے ریٹائرمنٹ کے بعد کون سی نئی اننگز کھیلیں گے؟

انہوں نے آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد ریڈ بال کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا


اسپورٹس ڈیسک February 10, 2025

کراچی:

ڈیموتھ کرونا رتنے بطور پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کوچنگ میں کیریئر بنانے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے گال میں آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد ریڈ بال کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا، یہ ان کے کیریئر کا 100 واں میچ تھا۔

مزید پڑھیں؛ آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

ڈیموتھ کرونا رتنے کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ہار گئی تھی جبکہ دو میچز پر مشتمل سیریز بھی کینگروز کے نام رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت جذباتی ہے، طویل کیریئر میں میرا بیشتر وقت اہل خانہ کے بعد ٹیم ساتھیوں کے ہمراہ ہی گزرا ہے، اب مجھے انھیں چھوڑنا ہوگا لیکن یہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں