کراچی؛ راہ چلتی برقع پوش خاتون سے بیگ چھین کر ملزم فرار؛ ویڈیو وائرل

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی


اسٹاف رپورٹر February 10, 2025

کراچی:

راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ  چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔

پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔

متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار کے پیچھےچند قدم دوڑتی ہےلیکن ملزم با آسانی فرارہو جاتا ہے۔

واردات میں ملوث ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں